وزیراعظم کا قومی ہاکی ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 15 لاکھ روپے انعام کا اعلان
اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے قومی ہاکی ٹیم کے لئے انعام کا اعلان کر دیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ورلڈ کپ کوالیفائر میں شرکت کرنے والی قومی ہاکی کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کے اعتراف میں ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 15 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔
یہ اقدام نہ صرف ٹیم کی محنت اور کھیل کیلئے لگن کا اعتراف ہے بلکہ پاکستان میں ہاکی کے فروغ کیلئے بڑا اقدام ہے۔
ورلڈ کپ کوالیفائر میں قومی ہاکی ٹیم کی شرکت نے ہاکی کے شائقین میں جوش اور ولولہ پیدا کیا ہے اور یہ انعام ان کی ثابت قدمی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان ہاکی ٹیم نے مصر میں ورلڈ کپ کوالیفائر میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا، پاکستان ٹیم نے 8 سال بعد ورلڈ کپ کے لئے کوالیفائی کیا ہے، ہاکی ورلڈ کپ 14 اگست سے بیلجیئم اور نیدرلینڈ میں شروع ہوگا جس میں 16 ٹیمیں شرکت کریں گی۔