ایرانی ویمنز فٹبال ٹیم کی کپتان نے آسٹریلیا میں پناہ کی درخواست واپس لے لی
سڈنی، تہران: (ویب ڈیسک) ایرانی خواتین فٹبال ٹیم کی کپتان زہرا غنبری نے آسٹریلیا میں سیاسی پناہ کی اپنی درخواست واپس لے لی۔
ایرانی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق زہرا غنبری کا ملائیشیا سے ایران واپس روانہ ہونے کا اراداہ ہے، وہ اس ٹیم کی پانچویں رکن ہیں جنہوں نے پناہ کی درخواست واپس لی ہے۔
اس سے قبل 3 کھلاڑیوں اور 1 اسٹاف ممبر نے بھی آسٹریلیا میں دی گئی اپنی درخواستیں واپس لے کر ملائیشیا کے راستے ایران جانے کا فیصلہ کیا تھا، جن کھلاڑیوں کو پناہ دی گئی ہے ان میں ٹیم کی کپتان زہرا غنبری، مڈفیلڈرز فاطمہ پسندیدہ، زہرا سربالی علی شاہ، مونا حمودی اور ڈیفنڈر عاطفہ رمضانی زادہ شامل ہیں۔
آسٹریلیا کے وزیرِ داخلہ ٹونی برک نے کہا تھا کہ ایرانی ٹیم کی تمام کھلاڑیوں اور اسٹاف کو آسٹریلیا میں پناہ کی پیشکش کی گئی تھی کیونکہ خدشہ تھا کہ ایران واپسی پر انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
یہ خدشات اس وقت بڑھ گئے تھے جب ٹیم نے ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں ایران کا قومی ترانہ پڑھنے سے انکار کیا تھا، بعد ازاں دوسرے میچ میں ایرانی خواتین کھلاڑیوں نے قومی ترانہ پڑھ کر اپنے ملک کو سلام بھی پیش کیا تھا جس کے بعد یہ خدشات سامنے آئے تھے کہ شاید اِنہیں دباؤ کے باعث ایسا کرنا پڑا۔