پی ایس ایل 11 میں آج دو میچ شیڈول

لاہور: (دنیا نیوز) پی ایس ایل ایڈیشن 11 میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے۔

پہلے میچ میں پشاور زلمی اور لاہور قلندرز دوپہر دو بج کر تیس منٹ پر آمنے سامنے آئیں گی، میچ بیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا، لاہور قلندرز کی قیادت شاہین شاہ آفریدی جبکہ پشاور زلمی کی قیادت بابر اعظم کریں گے۔

پوائینٹس ٹیبل پر لاہور قلندرز کا 6 جبکہ پشاور زلمی کا 2 نمبر ہے۔

دوسرے میچ میں کراچی کنگز اور حیدرآباد کنگزمین میں جوڑ پڑے گا، میچ شام سات بجے نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔

پوائینٹس ٹیبل پر کراچی کنگز کا 4 جبکہ حیدرآباد کنگزمین کا 7نمبر ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں