نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- اسلام آباد:ملزمان کی جیل میں شناخت پریڈنہیں کی گئی،وکیل
  • بریکنگ :- سپریم کورٹ،اغوابرائےتاوان کے 3 ملزم 18 سال بعدبری
  • بریکنگ :- عدالت نےعبدالوہاب،ظہیراحمد،وارث علی کوشک کافائدہ دےکربری کیا
  • بریکنگ :- اسلام آباد:مدعی نےعدالت میں ملزمان کوشناخت کیا،وکیل
  • بریکنگ :- عدالت میں ملزمان کی شناخت کی قانونی حیثیت نہیں،وکیل
  • بریکنگ :- انسداددہشتگردی عدالت نے 5 ملزمان کوعمرقیدکی سزاسنائی تھی
  • بریکنگ :- لاہورہائیکورٹ نےاپیل میں 2 ملزمان رضوان،اشفاق کوبری کردیاتھا
Coronavirus Updates

تحریک انصاف آزاد کشمیر میں مقبول ترین جماعت بن کر ابھری ہے: گیلپ سروے

پاکستان

اسلام آباد: (دنیا نیوز) گیلپ پاکستان کے سروے کے مطابق آزاد جموں و کشمیر کی چوالیس فیصد آبادی سمجھتی ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کل انتخابات جیت جائے گی جبکہ پاکستان مسلم لیگ نون اور پاکستان پیپلز پارٹی کوبالترتیب نو فیصد مقبولیت حاصل ہے۔

مسلم لیگ نون اور پاکستان پیپلز پارٹی دونوں کی مجموعی مقبولیت 21 فیصد اور پاکستان تحریک انصاف کی چوالیس فیصد ہے۔

سروے کے مطابق وزیراعظم عمران خان 67 فیصد مثبت ریٹنگ کے ساتھ انتہائی قابل بھروسہ سیاسی رہنما کے طور پر ابھر کر سامنے آئے ہیں۔

بلاول بھٹو کی مقبولیت49 فیصد اور شہباز شریف 48 فیصد مقبولیت کے ساتھ سامنے آئے ہیں۔

مریم نواز کی مقبولیت محض 44 فیصد رہی۔ اس کے علاوہ کشمیری عوام کی اکثریت سمجھتی ہے کہ کل کے انتخابات آزادانہ، منصفانہ اور شفاف ہوں گے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں