نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- ایف آئی اےسکھرکی لاڑکانہ میں کارروائی
  • بریکنگ :- شہیدبینظیربھٹومیڈیکل یونیورسٹی کےسابق پروجیکٹ ڈائریکٹرگرفتار
  • بریکنگ :- ملزم عبدالوحیدکو 40کروڑسےزائدکرپشن کیس میں گرفتارکیاگیا،ایف آئی اے
  • بریکنگ :- ملزم عبدالوحید کو 20ستمبرکو عدالت میں پیش کیاجائےگا،ایف آئی اے
Coronavirus Updates

حکومت محرم الحرام کے دوران امن عامہ قائم رکھنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، فواد چودھری

پاکستان

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ حکومت محرم الحرام کے دوران امن عامہ قائم رکھنے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے اور ملک میں مذہبی ہم آہنگی کے فروغ میں ذرائع ابلاغ کا اہم کردار ہے۔

انہوں نے پیر کے روز اسلام آباد میں مذہبی ہم آہنگی کے خصوصی نمائندے طاہر اشرفی سے گفتگو کرتے ہوئے ملک میں مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینے میں پاکستان علماء کونسل اور متحدہ علماء بورڈ کے کردار کو سراہا۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ بعض عناصر ملک میں فرقہ واریت کو ہوا دینے کیلئے دشمن کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں تاہم وہ اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہوںگے۔

انہوں نے محرم الحرام کے دوران امن عامہ قائم رکھنے اور پیغام پاکستان ضابطہ اخلاق پرعملدرآمد سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔

حافظ طاہر حسین اشرفی نے کہاکہ تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام انتہا پسند سوچ کو مسترد کرتے ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں