آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی جماعت آج آئین پاکستان کو نہیں مان رہی: مصطفیٰ کمال

پاکستان

کراچی: (دنیا نیوز) مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کی جماعت آج آئین پاکستان کو نہیں مان رہی، سندھ میں آج نوجوان مایوس ہو کر خودکشیاں کر رہے ہیں۔

چیئرمین پاک سرزمین پارٹی مصطفیٰ کمال نے سندھ ہائیکورٹ میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل کیخلاف درخواست جمع کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر پاکستان میں بلدیاتی حکومتوں کا نظام ٹھیک سے رائج ہو جائے تو مسائل حل ہو جائیں گے، اب میئر کا انتخاب خفیہ بیلٹ سے کیا جائے گا، جس ملک میں سینیٹر، رکن اسمبلی بکتے ہوں وہاں کونسلر اور یوسی ناظم نہیں بک سکتا، وزیراعلیٰ کو اختیارات دینے کا نظام نہیں چلے گا۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ہمارے آباؤ اجداد نے پاکستان بنایا اور اسے چلایا، پیپلزپارٹی حکومت ریاست کے خلاف کام کر رہی ہے، عمران خان کی حکومت چلانے کیلئے پیپلزپارٹی کو شہر گروی دے دیا گیا، محکمہ صحت کے تمام ادارے سٹی گورنمنٹ سے لیکرسندھ حکومت کو دے دیئے گئے، ہم ایسے قانون کو نہیں مانتے جس میں وزیراعلیٰ گٹر لائنوں کا انچارج ہے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں