بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنیوالوں کیلئے 2ہزار روپے جرمانے کا اعلان

پاکستان

لاہور:(دنیا نیوز) ہائی کورٹ کے احکامات پر سٹی ٹریفک پولیس لاہور نے پیرسے بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے والوں کو 2ہزار روپےجرمانہ عائد کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں پیر سے بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے والوں کو بھاری جرمانہ کیا جائے گا۔

دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حکومت پاکستان کی جانب سے 7دسمبر 2021 سے ایم 2 لاہور اسلام آباد موٹروے پر سفر کرنے والی تمام گاڑیوں کے لئے ایم ٹیگ کو لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں