کراچی پورٹ پر ایک اور جہاز پھنس گیا

کراچی: (دنیا نیوز) لائبیریا سے آنے والا کنٹینر جہاز تکنیکی خرابی کے باعث کراچی پورٹ کے چینل میں پھنس گیا ۔

پورٹ ذرائع کے مطابق لائبیریا میں رجسٹرڈ جہاز ایم ایس سی ایملیسے 2 مندرا پورٹ سے کراچی کی بندرگاہ پر آرہا تھا لیکن کراچی بندرگاہ کی حدود میں جہاز کا سٹیرنگ وہیل خراب ہونے کی وجہ سے یہ جہاز چینل میں پھنس گیا ہے۔ جسے نکالنے کے لیے کےپی ٹی کے 3 ٹگس کوشیش کر رہے ہیں۔

پورٹ زرائع کے مطابق کراچی بندرگارہ پر جہازوں کے آنے اور جانے والے چینل کھلے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ کراچی کے ساحل سی ویو پرگزشتہ سال انجن فیل ہونے اور مٹی میں دھنس جانے کے باعث کافی مہنیوں تک پھنسا رہا تھا جس بہت کوششوں کے بعد نکالا گیا تھا۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں