پشاور ہائیکورٹ نے میاں اسلم اقبال کی درخواستوں پر تحریری حکم نامہ جاری کر دیا

پشاور: (دنیا نیوز) پشاور ہائیکورٹ نے میاں محمد اسلم اقبال کی درخواستوں پرتحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔

عدالت نے میاں اسلم اقبال کو 4 مارچ تک راہداری ضمانت دیدی، میاں اسلم اقبال کو 4 مارچ تک متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کا حکم دے دیا، حکم نامے میں کہا گیا میاں اسلم اقبال مقررہ تاریخ تک پیش نہ ہوئے توآرڈر واپس تصور ہوگا۔

حکم نامے میں مزید کہا گیا میاں اسلم اقبال اقبال کو 80 ہزار دو نفری پر راہداری ضمانت دی جاتی ہے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں