خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کیلئے گوشوارے جمع کرانے کا وقت ختم

اسلام آباد: (دنیا نیوز) خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کیلئے گوشوارے جمع کرانے کا وقت ختم ہو گیا۔

پاکستان مسلم لیگ ن، پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز و دیگر جماعتوں کی خواتین نے گوشوارے جمع کرائے۔

سنی اتحاد کونسل ، تحریک انصاف کی جانب سے کسی خاتون یا اقلیتی امیدوار نے گوشوارے جمع نہیں کرائے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نئی پارٹی پوزیشن کے بعد خواتین اور اقلیتوں کی نشستیں الاٹ کرے گا۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں