بلوچسان میں حکومت سازی: جیالے وزیراعلیٰ کا حتمی نام 24 گھنٹے میں سامنے آنے کا امکان

کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان میں حکومت سازی کے معاملات کو حتمی شکل دینے کیلئے پیپلزپارٹی کی جانب سے وزارت اعلیٰ کے لئے حتمی نام آئندہ 24 گھنٹے میں سامنے آجائے گا۔

پارٹی ذرائع کے مطابق وزارت اعلیٰ کے لئے میر صادق عمرانی، نواب ثناء اللہ زہری اور سرفراز بگٹی کے ناموں پر غور کیا جارہا، بلوچستان میں وزارت اعلیٰ کا امیدوار دیرینہ جیالا ہوگا، بلوچستان میں گورنر مسلم لیگ ن سے ہوگا۔

ذرائع کے مطابق لیگی قیادت نے گورنر کی نامزدگی کے لئے صوبے میں پرانے اتحادیوں کو بھی اعتماد میں لینے کا فیصلہ کر لیا، سپیکر شپ مسلم لیگ ن جبکہ ڈپٹی سپیکر شپ بی اے پی (باپ) کو ملے گی، سپیکر اور ڈپٹی سپیکر شپ مخصوص نشستوں پر آنے والی خواتین ارکان کو بھی ملنے کا امکان ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کو 6,6 وزارتیں ملنے کا امکان ہے، بلوچستان میں سینئر وزارت کا قلمدان مسلم لیگ نون کو ملے گا۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں