سکھر: جھونپڑیوں میں آگ لگ گئی، 10 سے زائد جھگیاں جل کر راکھ میں تبدیل

سکھر: (دنیا نیوز) سکھر میں جھونپڑیوں میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 10 سے زائد جھگیاں جل کر راکھ ہو گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سکھر کے علاقے بس ٹرمینل کے قریب باگڑی برادری کی رہائشی جھونپڑیوں میں موم بتی کی وجہ سے آگ لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے دس سے زائد جھگیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

آگ کے باعث جھگیوں میں موجود لوگوں نے بھاگ کر اپنی جان بچائی، اناج سمیت دیگر قیمتی سامان جل گیا، فائر بریگیڈ کا عملہ نہ پہنچ سکا، لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پانی کی کوشش کی۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں