نگران سندھ حکومت کی پھرتیاں، جون میں خالی ہونیوالی آسامیوں پر بھرتیاں کر دیں

کراچی: (دنیا نیوز) نگران سندھ حکومت مستقبل کے فیصلے کرنے لگی، جون میں خالی ہونے والی آسامیوں پر تعیناتیاں ابھی سے کردی گئیں۔

جسٹس ریٹائرڈ حسن فیروز کو 4 ماہ پہلے ہی عہدہ مل گیا، جسٹس ریٹائرڈ حسن فیروز چیئرمین سندھ انوائرمینٹل پروٹیکشن ٹریبونل مقرر ہو گئے، جسٹس ریٹائرڈ حسن فیروز جامعہ کراچی کے ڈین آف لا ہیں۔

جسٹس ریٹائرڈ حسن فیروز 6 جون 2024ء کو عہدہ خالی ہونے پر چارج سنبھالیں گے، انوائرمینٹل پروٹیکشن ٹریبونل کے موجودہ سربراہ ریٹائرڈ جج نثار شیخ ہیں 6 جون کو نثار شیخ کی مدت ملازمت پوری ہو گی۔

جسٹس ریٹائرڈ آفتاب احمد گوڑکو بھی ابھی سے ایپلٹ ٹریبونل ایس آر بی لگا دیا گیا، آفتاب احمد گورڑ یکم جون کو عہدہ خالی ہونے پر چارج سنبھالیں گے، ایپلٹ ٹریبونل ایس آر بی کے موجودہ سربراہ ندیم اظہر صدیقی ہیں، ندیم اظہر صدیقی کی مدت ملازمت یکم جون 2024 کو ختم ہو رہی ہے۔

مستقبل کی تعیناتیوں کے نوٹیفکیشن سیکرٹری قانون علی بلوچ نے جاری کئے ہیں، سندھ ہائیکورٹ بار نے نگران سندھ حکومت کے فیصلوں کو رد کر دیا، تقرریاں الیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی ہے، الیکشن کمیشن نے بھی نگران حکومت کو تقرریوں سے روک رکھا ہے۔

سندھ ہائیکورٹ بار نے تحفظات پر چیف جسٹس آف پاکستان کو خط لکھ دیا، خط کی کاپی چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو بھی بھیجی گئی ہے، سندھ ہائیکورٹ بار نے نگران وزیراعلیٰ کو بھی خط کی کاپی بھیجی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں