خیبرپختونخوا اسمبلی کے تمام کامیاب اراکین اسمبلی کا گزیٹڈ نوٹیفکیشن جاری

پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا اسمبلی کے تمام کامیاب اراکین اسمبلی کا گزیٹڈ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

پی کے 72، پی کے 73، پی کے 74 اور پی کے 75 کا اعلامیہ جاری ہو گیا، پی کے 78 ، پی کے 79 اور پی کے 80 کا بھی اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔

الیکشن کمیشن نے پی کے 95 اور پی کے 102 کا بھی اعلامیہ جاری کر دیا، ان حلقوں پر عدالت سے رجوع کرنے کے باعث حتمی نتیجہ جاری نہیں کیا گیا تھا۔

اس سے قبل الیکشن کمیشن نے باقی حلقوں کے نتائج جاری کیے تھے، آراوز نے امیدواروں کی شکایات سننے کے بعد باقی حلقوں کے نتائج جاری کر دیئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں