سپیکر و ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کیلئے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور

لاہور: (دنیا نیوز) سکروٹنی کے بعد سپیکر و ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کے لیے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور ہو گئے۔

سپیکر پنجاب اسمبلی کے لئے مسلم لیگ ن کے حمایت یافتہ ملک محمد احمد خان اور سنی اتحاد کونسل کے احمد خان بھچر کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے۔

سیکرٹری پنجاب اسمبلی چودھری عامر حبیب کے مطابق ڈپٹی سپیکر کے لئے مسلم لیگ ن کے حمایت یافتہ ظہیر اقبال چنڑ اور سنی اتحاد کونسل کے معین ریاض کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے۔

چودھری عامر حبیب کے مطابق سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب 24 فروری 2024ء کو سہ پہر 4 بجے منعقد ہونے والے اجلاس میں ہوگا۔

سیکرٹری پنجاب اسمبلی نے بتایا کہ سپیکر اور ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کا انتخاب خفیہ رائے شماری سے ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں