ہری پور: کوسٹر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 2 افراد جاں بحق

ہری پور: (دنیا نیوز) کوسٹر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

افسوسناک واقعہ تھانہ کوٹ نجیب اللہ میں سرائے گدائی کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار کوسٹر نے موٹرسائیکل سواروں کو بری طرح کچل ڈالا، حادثے میں 2 افراد موقع دم توڑ گئے جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔

پولیس حکام کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں