ضلعی انتظامیہ نے اسلام آباد میں بسنت منانے پر پابندی عائد کر دی

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اسلام آباد میں بسنت منانے پر پابندی عائد کر دی گئی۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے مطابق شہر میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے، شہر میں پتنگ بازی پر مکمل پابندی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: بسنت میلہ: راولپنڈی میں ڈور پھرنے، چھت گرنے، گولیاں لگنے سے 40 افراد زخمی

تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو پتنگ بازی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کے احکامات جاری کر دیئے گئے، ڈور اور پتنگیں بنانے اور بیچنے والوں کے خلاف بھی خصوصی کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے کہا کہ پتنگ بازی پر گرفتار ہونے والوں کو قانونی نتائج کا سامنا کرنا ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں