کراچی میں احتجاج، مسافروں کو ایئر پورٹ پہنچنے میں دشواری، فلائٹس تاخیر کا شکار

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد کی مختلف شاہراہوں پر سیاسی جماعتوں کے احتجاج کے دوران ٹریفک جام کے باعث مسافروں کو ایئرپورٹ پہنچنے میں دشواری کا سامنا ہے۔

کراچی ایئرپورٹ سے جانے والی متعدد پروازیں تاخیر کا شکار ہو گئیں، امارات ایئرلائنز کی کراچی سے دبئی کی ای 601 پرواز 37 منٹ تاخیر سے روانہ ہوئی۔

اومان ایئر کی کراچی سے مسقط کی wy324 پرواز 27 منٹ اور فلائی جناح کی کراچی سے لاہور کی FJ842 پرواز آدھا گھنٹہ تاخیر سے روانہ ہوئی۔

فلائی جناح کی کراچی سے اسلام آباد FJ 672 پرواز 20 منٹ اور ایئر سیال کی کراچی سے اسلام آباد کی pf123 پرواز 2 گھنٹے تاخیر کا شکار ہے، پی آئی اے کی کراچی سے لاہور کی pk304 پرواز 20 منٹ تاخیر کا شکار ہے۔

ایئر پورٹ حکام کے مطابق احتجاج کے باعث مسافروں کے تاخیر سے ایئرپورٹ پہنچنے پر پروازوں کا آپریشن متاثر ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں