مریم نواز کی اسمبلی آمد پر شور شرابہ، سنی اتحاد کونسل کے نوازشریف کیخلاف نعرے

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر مسلم لیگ ن کی نامزد وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ایوان میں آمد پر شور شرابہ کیا گیا۔

اجلاس میں سنی اتحاد کونسل کے ارکان کی جانب نوازشریف کے خلاف نعرے بازی کی گئی، جواب میں مسلم لیگ ن کے ارکان سیٹوں پر کھڑے ہوگئے، لیگی ارکان نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف شدید نعرے لگائے۔

مریم اورنگزیب ایوان میں خلیل طاہر سندھو کو نعرے لگانے کا اشارہ کرتی رہیں۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں