پارٹی پالیسی کے خلاف بیان دینے پر شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری

اسلام آباد: (دنیا نیوز) تحریک انصاف کی جانب سے پارٹی پالیسی کے خلاف بیان دینے پر شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا۔

تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر عمر ایوب نے شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کیا، شیر افضل مروت کو بیرسٹر گوہر کے خلاف بیان دینے پر شوکاز نوٹس جاری کیا گیا۔

جاری کئے گئے نوٹس میں شیر افضل مروت سے دو روز میں غیر مشروط معافی مانگنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں