بلاول بھٹو زرداری دوسرے بانی پی ٹی آئی بننا چاہتے ہیں: راشد سومرو

کراچی: (دنیا نیوز) جے یو آئی کے رہنما راشد سومرو نے کہا کہ بلاول بھٹو دوسرے بانی پی ٹی آئی بننا چاہتے ہیں۔

راشد سومرو نے کہا کہ پولیس نے ہمارے کارکنوں پر شیلنگ کی، ان کو گرفتار کیا، پولیس نے تشدد کیا، ہمارے اوپر دھاوا بولا ہے، ہم یہاں دھرنا دینا نہیں چاہتے تھے لیکن پولیس نے مجبور کیا دھرنا دینے پر۔

جے یو آئی کے رہنما نے مزید کہا کہ گھنٹوں سے یہاں دھرنا دیا ہوا ہے، محمود آباد تھانے میں بند ہمارے کارکنوں کو رہا کیا جائے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں