سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں نہیں مل سکتیں، عطاء تارڑ

لاہور:(دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں نہیں مل سکتیں۔

رہنما پاکستان مسلم لیگ ن عطاء تارڑ نے اسمبلی آمد پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک احمد خان بھاری اکثریت سے سپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہوں گے، ملک احمد خان کو دوسری جماعتوں کے ارکان کی بھی حمایت حاصل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں نہیں مل سکتیں، سنی اتحاد کونسل کی نہ تو نمائندگی تھی اور نہ مخصوص نشستوں کے لئے لسٹ جمع کروائی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کےآئین میں درج مخصوص نشستوں کے لئے لسٹ پہلے سے جمع کروانا ضروری ہے، سنی اتحاد کونسل نے فہرست جمع کرانے میں تاخیر سے کام لیا ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں