الیکشن کمیشن مخصوص نشستوں کی نئی فہرست پر معاملہ نہیں روک سکتا: قمر زمان کائرہ

لاہور: (دنیا نیوز) پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر قمر زمان کائرہ نے کہا کہ مخصوص نشستوں کی نئی فہرست پر الیکشن کمیشن معاملہ روک نہیں سکتا۔

پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر قمر زمان کائرہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن ارکان کے نوٹیفکیشن کرتا ہے، الیکشن کمیشن کی جانب سے مخصوص نشستوں پر معاملہ چل رہا ہے، مخصوص نشستوں کے معاملے پر سنی اتحاد کونسل نے فہرست نہیں دی تھی۔

قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ماضی میں بی اے پی کی مخصوص نشستوں سے متعلق ایک پریکٹس ہو چکی ہے، میں کسی جماعت کے حقوق کی مخالفت نہیں کر رہا۔

رہنما پیپلزپارٹی نے مزید کہا کہ سنی اتحاد کونسل نے نئی فہرست دینی ہے تو اس کا ٹائم فریم الگ معاملہ ہے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں