آصف زرداری کو صدارتی، سینیٹ انتخابات میں حمایت کی یقین دہانی نہیں کرائی: ارباب عمر فاروق

اسلام آباد: (دنیا نیوز) عوامی نیشنل پارٹی کے سینیٹر ارباب عمر فاروق نے کہا کہ اے این پی کے وفد نے سابق صد آصف علی زرداری سے ملاقات کی۔

سینیٹر ارباب عمر فاروق نے کہا کہ ملاقات میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال اور بلوچستان کی حکومت سازی سے متعلق بات چیت کی گئی، آصف زرداری سے ملاقات میں صدارتی و سینیٹ انتخابات میں حمایت کی کوئی یقین دہانی نہیں کرائی۔

انہوں نے مزید کہا کہ صدارتی و سینیٹ انتخابات سے متعلق پارٹی قیادت کی مشاورت کے بعد لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں