صدارتی انتخابات: الیکشن کمیشن کی تیاریاں، عملے کی ٹریننگ مکمل

اسلام آباد: (دنیا نیوز) صدراتی انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن نے تیاریاں شروع کر دیں۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخابات سے متعلق عملے کی ٹریننگ مکمل کرلی، چاروں صوبائی الیکشن کمشنر صوبائی اسمبلیوں میں فرائض سر انجام دیں گے، صدارتی انتخابات سے متعلق صوبائی الیکشن کمشنروں کی تربیت مکمل کر لی گئی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ چیف الیکشن کمشنر بطور ریٹرننگ افسر تعینات ہوں گے، صوبائی الیکشن کمشنر پریذائیڈنگ افسران کی معاونت کریں گے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں