یہ وہی آئی ایم ایف ہے جس کے پاس جانے پر آپ خود کشی کو ترجیح دیتے تھے:عطا تارڑ

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ وہی آئی ایم ایف ہے جس کے پاس جانے پر آپ خود کشی کو ترجیح دیتے تھے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی زبان سے جو الفاظ ادا ہوئے ان پر یو ٹرن لینا، ضرور لینا ہے۔

مسلم لیگی رہنما نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی بڑی خواہش ہے کہ پاکستان میں سری لنکا والے حالات پیدا ہو جائیں، کیا انہوں نے آئی ایم ایف کو لکھا ہے کہ میں کرپشن کے کیسز میں قید ہوں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں