لاہور: ٹائروں کے گودام میں آتشزدگی، لاکھوں روپے کا سامان جل کر راکھ

لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں ٹائروں کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے کا سامان جل کر راکھ بن گیا۔

تفصیلات کے مطابق آتشزدگی کا واقعہ لاہور کے علاقے مسلم ٹاؤن میں پیش آیا جہاں ٹائروں کے گودام میں نامعلوم وجوہات کی وجہ سے آگ لگی جس نے پورے گودام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، آتشزدگی کی اطلاع ملنے پر ریسکیو کا عملہ موقع پر پہنچ گیا۔

آگ اس قدر شدید تھی کہ فائر بریگیڈ کی 9 گاڑیوں اور 20 سے زائد اہلکاروں نے اسے بجھانے میں حصہ لیا، کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد ریسکیو اہلکار آگ پر قابو پانے میں کامیاب ہو گئے، آتشزدگی کے نتیجے میں لاکھوں کا سامان راکھ میں تبدیل ہو گیا۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں