کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا نیا سسٹم داخل

کوئٹہ : (دنیانیوز) کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا نیا سسٹم داخل ہوگیا، صوبے کےمختلف علاقوں میں بارش وقفے وقفے سے جاری ہے۔

بلوچستان میں گزشتہ رات سے کوئٹہ سمیت صوبے کے بیشتر اضلاع  گوادر، کیچ، بولان، خضدار، زیارت، قلات، قلعہ سیف اللہ ، قلعہ عبداللہ میں بارشیں دو روز تک جاری رہنے کا امکان ہے ۔

محکمہ موسمیات کےمطابق زیارت، قلات اور کوئٹہ میں برف باری کا بھی امکان ہے جبکہ بارشوں اور برف باری کا یہ سلسلہ 2 مارچ تک جاری رہے گا۔

 بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں سب سے زیادہ بارش ریکارڈکی گئی ، گزشتہ روزجیونی میں 137 اور گوادر میں 125 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ، سبی، پسنی اور کوئٹہ میں 2، 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے بیشتر اضلاع میں بارش اور موسم سرد رہنے کا امکان ہے۔

مستونگ شہر گردونواح میں رات گئے تیز بارش سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے،بارش سے کچے مکانات کو نقصان کا اندیشہ ہے،واشک اور گردونواح میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں