ہم حکومت نہیں اپوزیشن میں بیٹھیں گے: نور عالم خان

اسلام آباد: (دنیا نیوز) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما نور عالم خان نے کہا ہے کہ ہم حکومت نہیں اپوزیشن میں بیٹھیں گے، اپوزیشن میں آواز اٹھانی آتی ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما نور عالم خان نے کہا کہ ہم فرد واحد کے لیے نہیں ملک کے لیے لڑتے ہیں اور عوام کے لیے آواز اٹھاتے ہیں، پہلے بھی عوام کے لیے آواز اٹھائی اب بھی اٹھائیں گے۔

نور عالم کا کہنا تھا کہ مہنگائی ہو، امن و امان ہو یا رائیلٹی کی بات ہو آواز اٹھائیں گے، ملک کی بات ہو یا اداروں کے لیے بات ہو سب کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ احتجاج ہم سب کو کرنا چاہیے، پاکستان کی سیاست میں آئی ایم ایف باہر کے ممالک کو ملوث کرتے ہیں، اندرونی معاملات امریکا اور آئی ایم ایف کے حوالے کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستانی قوم کو احتجاج کرنا چاہیے، عوام کو اپنے ان ارکان قومی اسمبلی سے پوچھنا چاہیے باہر ممالک کو کیسے خطوط لکھ رہے ہیں۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں