بلوچستان کے نئے وزیر اعلیٰ کا انتخاب کب ہو گا؟ شیڈول جاری

کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان کے نئے وزیر اعلی کے انتخاب کے لیے شیڈول جاری ہو گیا۔

شیڈول کے مطابق نئے وزیر اعلیٰ بلوچستان کا انتخاب ہفتہ 2 مارچ کو ہو گا، کاغذات نامزدگی یکم مارچ کی شام 5 بجے تک سیکرٹری اسمبلی کے پاس جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان کے لیے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے بعد یکم مارچ کی شام 6 بجے حتمی فہرست آویزاں کی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں