نومنتخب وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ:(دنیا نیوز) نومنتخب وزیر اعلیٰ بلوچستان اسمبلی سرفراز بگٹی نے اپنے عہدےکا حلف اٹھا لیا۔

گورنر بلوچستان اسمبلی عبدالولی کاکڑنے نے نومنتخب وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی سے عہدے کا حلف لیا، حلف برداری کی تقریب بلوچستان اسمبلی میں ہوئی۔

 واضح رہے پاکستان پیپلز پارٹی کے میر سرفرازبگٹی 41 اراکین کے ووٹ حاصل کر کے بلوچستان کے وزیراعلیٰ منتخب ہوئے تھے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں