خواجہ آصف تمہیں کرسی تو مل گئی ساتھ ذلت بھی ملی ہے، اپنی شکست تسلیم کرلو: ریحانہ ڈار

سیالکوٹ: (دنیا نیوز) این اے 71 کی امید وار ریحانہ ڈار نے کہا کہ خواجہ آصف نے عوام کے حق پر ڈاکہ ڈالا ہے۔

این اے 71 کی امید وار ریحانہ ڈار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کا سمندر ایک ماں کے ساتھ ہے، کارکن چور چور کے نعرے لگا رہے ہیں، خواجہ آصف تمہیں شرم آنی چاہئے، میں ہائیکورٹ میں اصل فارم 45 ساتھ لے کر جاؤں گی۔

ریحانہ ڈار نے کہا کہ اگر تم فارم 45 کے مطابق فتح یاب ہوئے تو اپنے ہاتھوں سے تمہیں جیت کا ہار پہناؤں گی، ماں کا تمہیں ایک بار پھر چیلنج ہے، میرا ہائیکورٹ میں سامنا کرو، مجھے اللہ تعالیٰ نے عزت دی ہے، میں مادر ملت کا ایوارڈ وصول کرنے کراچی جا رہی ہوں۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں