وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے حلف لیتے ہی پہلا حکم نامہ جاری کر دیا

پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کا حلف اٹھاتے ہی ایکشن، چند گھنٹے بعد ہی پہلا حکم نامہ جاری کر دیا۔

علی امین گنڈا پور نے حلف لینے کے بعد نگران حکومت کے دوران خیبرپختونخوا میں بھرتیوں کی تفصیل طلب کر لی، وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یکم مارچ 2023ء سے 29 فروری 2024ء تک جتنی بھرتیاں کی گئیں ان کی تفصیلات دی جائیں۔

وزیر اعلیٰ نے متعلقہ حکام کو تمام تفصیلات ایک ہفتے کے اندر اندر جمع کرنے کی ہدایت کی ہے۔

نو منتخب وزیر اعلیٰ نے پبلک سروس کمیشن کے علاوہ تمام بھرتیوں پر پابندی کا اعلامیہ بھی جاری کر دیا، علی امین گنڈا پور نے چیف سیکرٹری کو مراسلہ ارسال کر دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں