سوات: مکان پر پہاڑی تودہ گرنے سے 4 افراد جاں بحق

سوات: (دنیا نیوز) مٹہ کے دور افتادہ پہاڑی علاقہ چاتیکل میں مکان پر پہاڑی تودہ گرگیا۔

مکان پر تودہ گرنے سے 11 افراد ملبے تلے دب گئے، ریسکیو اہلکاروں کے مطابق 4 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔

ریسکیو عملہ کے مطابق ملبے سے 4 افراد کو زندہ نکال لیا گیا ہے، تین مزید افراد ملبے تلے موجود ہیں۔

پولیس اور ریسکیو اہلکار مقامی افراد کے ساتھ امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں