پی ٹی آئی کا ایوان میں ووٹنگ میں حصہ لینا 8 فروری کے انتخابات کو تسلیم کرنا ہے: احسن اقبال

اسلام آباد: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی والے ایوان میں آ گئے ہیں اور انہوں نے حلف برداری میں حصہ لیا۔

احسن اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی والوں نے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کیلئے ووٹ کاسٹ کیا اور وزیراعظم کیلئے بھی ووٹ کاسٹ کریں گے، ایوان میں آنا اور ووٹنگ کے عمل میں برابر حصہ لینے کا مطلب 8 فروری کے انتخابات کو تسلیم کرنا ہے۔

رہنما ن لیگ نے کہا کہ پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف کو خط لکھا یہ اچھا عمل نہیں تھا، پی ٹی آئی والے بانی پی ٹی آئی کو این آر او دلوانا چاہتے ہیں، بانی پی ٹی آئی کو تمام مقدمات کا سامنا کرنا پڑے گا، بانی پی ٹی آئی کو مقدمات کا سامنا کئے بغیر این آر او نہیں ملے گا۔

احسن اقبال نے مزید کہا کہ دو تہائی ووٹ پی ٹی آئی کے خلاف کاسٹ ہوا جبکہ ایک تہائی ووٹ انہیں ملا، پی ٹی آئی نے لاہور اور اٹک میں احتجاج نہیں بلکہ تمام منتخب مقام پر احتجاج کیا ہے، شہبازشریف وزیراعظم بننے کے بعد اپنی کابینہ کا انتخاب کریں گے۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ شہباز شریف منتخب ہونے کے بعد اپنے لئے بہترین ٹیم کا انتخاب کریں گے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں