بہرامند تنگی کی سینیٹ میں جمع کرائی گئی قرارداد کا پی پی سے کوئی تعلق نہیں: نیئر حسین بخاری

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سیکرٹری جنرل پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز سید نیئر حسین بخاری نے کہا کہ سینیٹر بہرامند تنگی کی سینیٹ میں جمع کرائی گئی قرارداد سے پیپلزپارٹی کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

سید نیئر حسین بخاری نے کہا کہ سینیٹر بہرامند تنگی کا پیپلزپارٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے، بہرامند تنگی کو پارٹی پالیسی سے انحراف کرنے پر اظہار وجوہ کا نوٹس دیا گیا تھا، بہرامند تنگی پارٹی کے سامنے وضاحت کرنے میں ناکام رہے تھے۔

سیکرٹری جنرل پیپلزپارٹی نے کہا کہ پیپلزپارٹی چارسدہ کے صدر نے بہرامند تنگی کی بنیادی رکنیت منسوخ کر دی تھی، بہرامند تنگی 11 مارچ کو سینیٹ کی رکنیت سے ریٹائر ہو رہے ہیں۔

نیئر حسین بخاری نے مزید کہا کہ سینیٹر بہرامند تنگی پارٹی کا نام استعمال نہ کرے، پیپلزپارٹی ان کی بنیادی ممبر شپ ختم کر چکی ہے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں