سنی اتحاد کونسل کے سیاسی جماعتوں سے رابطے، نامزد وزیراعظم کی حمایت کی کوششیں

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پی ٹی آئی کے حمایتی سنی اتحاد کونسل کے چیف وہیپ عامر ڈوگر نے سیاسی جماعتوں سے رابطے کئے۔

عامر ڈوگر نے جے یو آئی کی اعلیٰ قیادت سے رابطہ کیا اور وزیراعظم کے امیدوار عمرایوب کے لئے ووٹ مانگ لیا، عامر ڈوگر نے بی این پی مینگل کے سربراہ اختر مینگل سے بھی رابطہ کیا۔

عامر ڈوگر نے اختر مینگل کو وزیراعظم کے امیدوار کے ووٹ کے لئے قائل کرنے کی کوششیں کیں اور کہا کہ امید ہے آپ ہمارے امیدوار کو ووٹ دیں گے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں