نئے صدر کے انتخاب کیلئے پارلیمان کا مشترکہ اجلاس 9 مارچ کو طلب

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نئے صدر مملکت کے انتخاب کیلئے پارلیمان کا مشترکہ اجلاس طلب کر لیا گیا۔

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ملک کے نئے صدر کے انتخاب کیلئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 9 مارچ کو طلب کر لیا۔

دونوں ایوانوں کا مشترکہ اجلاس صبح 10 بجے منعقد ہوگا، اسمبلی سیکرٹریٹ نے دونوں ایوان کے ارکان کو اجلاس کی اطلاع دے دی۔

سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس صدارتی الیکشن کے رول 9 کی شق بی اور رولز 1988 کے تحت تفویض شدہ اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے طلب کیا ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں