شہبازشریف ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کریں گے: ڈپٹی سپیکر

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ نے میاں محمد شہبازشریف کو دوسری بار وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔

ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ نے کہا کہ میاں محمد شہبازشریف کا وزیراعظم منتخب ہونا ان پر اتحادی جماعتوں کے سربراہان اور ممبران قومی اسمبلی کے بھرپور اعتماد کی عکاسی ہے۔

غلام مصطفیٰ شاہ نے کہا کہ میاں محمد شہباز شریف ایک مخلص، مدبر اور تجربہ کار سیاسی رہنما ہیں، میاں محمد شہبازشریف کی قیادت میں وفاقی حکومت ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرے گی۔

ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ میاں محمد شہبازشریف نے اپنے سیاسی کیریئر کے دوران ہمیشہ ملک و قوم کی خلوصِ نیت سے بے لوث خدمت کی ہے۔

ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نے نومنتخب وزیراعظم میاں محمد شہبازشریف کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں