بلوچستان سے سینیٹ کی 3 خالی نشستوں کیلئے 7 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع

اسلام آباد: (دنیا نیوز) بلوچستان سے سینیٹ کی تین خالی نشستوں کے لئے کاغذات وصولی اور جمع کرانے کے آخری روز تک 25 کاغذات نامزدگی جاری کئے گئے۔

ذرائع صوبائی الیکشن کمیشن کے مطابق سینیٹ کی نشستوں کے لئے اب تک 7 کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے، سینیٹ کی نشستیں وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی، پرنس آغا عمر احمد زئی اور مولانا عبدالغفور حیدری کے مستعفی ہونے کے بعد خالی ہوئی تھیں۔

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق سینیٹ کی خالی نشستوں پر انتخابات کے لئے پولنگ 14 مارچ کو ہوگی۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں