پنجاب حکومت کے 'رمضان نگہبان پیکیج' کا 4 مارچ سے آغاز

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب حکومت کےرمضان نگہبان پیکیج کا آغاز کل لاہور سے ہوگا،ضلعی انتظامیہ نے راشن کی تقسیم کیلئے لسٹیں مرتب کر لیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے انتظامیہ نے رمضان نگہبان پیکیج کے تحت گھروں تک راشن پہنچانے کی تیاریاں مکمل کرلیں۔

کمشنر لاہور ڈ ویژن کی زیر صدارت ٹاؤن ہال میں اجلاس ہوا جس میں ڈپٹی کمشنر رافعہ حیدر سمیت مختلف محکموں کے افسران نے شرکت کی،لاہور میں گھروں تک راشن کی فراہمی کا منصوبہ 4 مارچ سے شروع ہوگا۔

کمشنر محمد علی رندھاوا اور ڈپٹی کمشنر رافعہ حیدر کا کہنا ہے لسٹوں کی ری چیکنگ کا عمل جاری ہے، ہر مستحق تک راشن پہنچانے کی تیاریاں مکمل ہیں۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے احکامات پر تجاوزات کو خودساختہ ہٹوانے کیلئے ڈیڈ لائن پر بھی ضلعی انتظامیہ متحرک ہے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں