سنی اتحاد کونسل نے پی پی کے دو سینیٹر بلامقابلہ منتخب ہونے کی امیدوں پر پانی پھیردیا

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سنی اتحاد کونسل نے پیپلزپارٹی کے دو سینیٹر بلامقابلہ منتخب ہونے کی امیدوں پر پانی پھیردیا۔

سندھ سے سینیٹ کی 2 جنرل نشستوں پر ضمنی انتخابات کیلئے سنی اتحاد کونسل کے تین امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے، کاغذات نامزدگی آخری روز جمع کرائے گئے۔

سنی اتحاد کونسل کے ایڈووکیٹ نظیراللہ، شازیہ جعفرانی اورعلامہ جمیل اظہر نے فارم جمع کرا دیئے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں