نہم جماعت کے امتحانات کا 19 مارچ سے آغاز

لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور تعلیمی بورڈ کی جانب سے جماعت نہم کی رول نمبر سلپ اپ لوڈ کردی گئی۔

نہم جماعت کے امتحانات کا آغاز 19 مارچ سے ہوگا، رواں سال اڑھائی لاکھ سے زائد بچے امتحان دیں گے۔

پرائیویٹ امیدوار لاہور بورڈ کی ویب سائٹ سے رول نمبر سلپ ڈاؤن لوڈ کرسکیں گے جبکہ ریگولر امیدواروں کو اپنے ادارے سے رول نمبر سلپ ملے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں