زرداری اور خالد مقبول کے درمیان رابطہ، صدارتی الیکشن سے متعلق بات چیت

اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومتی اتحاد کے مشترکہ صدارتی امیدوار آصف علی زرداری اور ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ خالد مقبول کے درمیان ٹیلفون پر رابطہ ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان صدارتی الیکشن، سیاسی صورت حال اور سندھ کے معاملات پر بات چیت ہوئی ہے۔

نامزد صدارتی امیدوار آصف علی زرداری نے ایم کیو ایم سے ووٹ کی درخواست کی جس پر خالد مقبول صدیقی نے یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا ہے کہ مشاورت کے بعد جلد جواب دیں گے۔

واضح رہے کہ صدارتی امیدوار سابق صدر آصف علی زرداری کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں