برفباری: وادی تیراہ میں سرکاری سکول 10 مارچ تک بند رکھنے کا فیصلہ

خیبر: (دنیا نیوز) ڈپٹی کمشنر خیبر نے کہا ہے کہ موجودہ موسمی صورتحال کے دوران حالیہ برفباری کے باعث وادی تیراہ میں 25 سرکاری سکولوں کو 10 مارچ تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ضلعی محکمہ تعلیم حکام کی سفارشات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر خیبر نے اعلامیہ جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق وادی تیراہ میں شدید سردی اور برفباری کے باعث تمام 25 سکول بند رہیں گے۔

ڈپٹی کمشنر خیبر کے مطابق فیصلہ اساتذہ کرام اور طلباء وطالبات کو درپیش مشکلات کے باعث کیا گیا، موسم سرما تعطیلات ختم ہونے پر سکول کھل گئے تھے، حالیہ برفباری کے باعث دوبارہ 10 مارچ تک بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں