بہاولنگر: ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں خاتون اور بچہ جاں بحق، 3 شدید زخمی

بہاولنگر: (دنیا نیوز) بہاولنگر میں تیز رفتار آئل ٹینکر نے موٹرسائیکل سوار ماں بیٹے کو کچل دیا، موٹر سائیکلیں ٹکرانے سے 7 سالہ بچہ جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق ٹریفک کا افسوسناک حادثہ بہاولنگر کے علاقے چشتیاں روڈ پر پیش آیا جہاں تیز رفتار آئل ٹینکر نے سامنے جانے والی موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں ماں موقع پر دم توڑ گئی جبکہ بیٹا شدید زخمی ہوا، واقعے کے بعد ٹینکر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی، لاش اور زخمی کو ضروری کارروائی کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا، مرنے والی خاتون کی شناخت زیتون بی بی کے نام سے ہوئی، پولیس نے جائے وقوعہ کا جائزہ لینے کے بعد آئل ٹینکر تحویل میں لے کر ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی۔

دوسری جانب دو موٹرسائیکلوں میں تصادم کے نتیجے میں 7 سالہ بچہ جاں بحق جبکہ خاتون سمیت دو افراد شدید زخمی ہو گئے، حادثے کے بعد ریسکیو ٹیم نے لاش اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں