شیر افضل مروت کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ نہ دینے کا فیصلہ

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سنی اتحاد کونسل کے شیر افضل مروت کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ نہ دینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق سنی اتحاد کونسل نے شیر افضل مروت کو چیئرمین شپ کیلئے نامزد کر رکھا ہے، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق چیئرمین پی اے سی کسی کو بھی نامزد کیا جاسکتا ہے، اپوزیشن کو پی اے سی کی چیئرمین شپ دینا کوئی قانون نہیں۔

ذرائع اسمبلی سیکرٹریٹ نے مزید بتایا کہ سپیکر قومی اسمبلی جلد چیئرمین پی اے سی کا فیصلہ کردیں گے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں