پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کا 6 روزہ جسمانی ریمانڈ، پولیس کے حوالے کر دیا

سرگودھا: (دنیا نیوز) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کو 6 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

تھانہ کمر مثانی کے مقدمہ میں دونوں خواتین کو ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا گیا، دونوں خواتین کو سخت سکیورٹی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کو ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا منتقل کر دیا گیا۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں