پی آئی اے عملہ کی مبینہ غفلت، بچے کی میت اسلام آباد چھوڑ کر لواحقین کو سکردو پہنچا دیا

سکردو: (دنیا نیوز) پی آئی اے اسلام آباد انتظامیہ نے مبینہ طور پر غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بچے کی میت اسلام آباد ایئرپورٹ چھوڑ کر لواحقین کو سکردو پہنچا دیا۔

لواحقین کے مطابق 6 سالہ بچے کی میت کو صبح 8 بجے کارگو کیا تھا، سکردو پہنچنے پر پتہ چلا کہ بچے کی میت نہیں بھیجی گئی۔

والدین کے احتجاج پر لواحقین میں سے تین افراد کو پی آئی اے نے جہاز میں واپس اسلام آباد بھجوا دیا، کارگو کے ایک اہلکار کو بھی اسلام روانہ کر دیا، میت کل سکردو لائی جائے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں