میلے میں بھگدڑ مچنے سے تین افراد جاں بحق

جھنگ : (دنیا نیوز) میلے میں بھگدڑ مچنے سے تین افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے۔

افسوسناک واقعہ جھنگ میں دربار حضرت شاہ جیونہ پر لدھن امام کے عرس کی تقریبات کے دوران پیش آیا جہاں اچانک تیز بارش آنے کے پر زائرین میں بھگدڑ مچ گئی۔

پولیس حکام کے مطابق بھگدڑ میں کچلنے جانے سے 3 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 3 زخمی ہوگئے، جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں